• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین بول پڑے، احتجاج کی دھمکی دیدی

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان سرکاری ٹی وی پنشنرز اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ نے پنشنرز کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا تو ہم عدالتی چارہ جوئی کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں بھرپور اور پرامن احتجاج کا آغاز کرنے پر مجبور ہوں گے، میڈیکل سہولیات بند کرنا قتل کے مترادف ہے ، اتوار کو فوکل پرسن محمد اشرف کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنشنرز اتحاد نے الزام لگایا کہ میرٹ اور شفافیت کا قتل ہو رہا ہے ، بیوہ خواتین کو آؤٹ آف ٹرن پیمنٹ کے حوالے سے  معاہدے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔

ملک بھر سے سے مزید