• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شارع فیصل پر واقع ایک بڑے کال سینٹر پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر ساؤتھ عامر نواز کی ہدایت پر اسلام آباد کی طرز پر جعلی کال سینٹر کے خلاف آپریشن کراچی میں بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں شارع فیصل پر واقع ایک بڑے کال سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں پر وہاں کے ملازمین خودکو ایک کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کو بلیک میل کر کے بڑی رقوم سے محروم کرتے تھے۔ مذکورہ کال سینٹر کے خلاف انکوائری ایک مہینے سے جاری تھی اور گزشتہ روز اس کال سینٹر پر کاروائی کی گئی اور چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کرسٹوفر ڈی سوزا، سید عاصم، سید احمد اور عثمان شامل ہیں۔ ملزمان VOIP کے ذریعے جعلی کالز کر کے غیر ملکی شہریوں سے مالی معلومات حاصل کرتے تھے۔ کالرز خود کو کمپنی کے ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے۔ چھاپے کے بعد ملزمان کے خلاف 83/25 مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید