کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سائوتھ کے ڈائریکٹر عامر نواز کی سخت ہدایات کے بعد تفتیشی افسران کے کام میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ روز چھ مختلف چھاپوں، جس میں سے دو کراچی اور چار سکھر میں مارے گئے اور اس سلسلے میں چھ مقدمات درج کر کے نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ وہ آن لائن فنانشل فراڈ اور خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر ان کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ایک ملزم تو اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کر رہا تھا جبکہ ایک ملزم نے اپنی خاتون دوست کی قابل اعتراض تصاویر اس کی ماں کو بھیج دیں تاکہ اس کی ماں بھی اس سے تعلقات قائم کرے۔ سکھر کے بھی تین علاقوں میں چھاپے مار کر 7 افراد گرفتار کیے گئے۔