• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی کے سب انسپکٹر کے خلاف ڈپارٹمینٹل انکوائری

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے سب انسپکٹر احمد خان میرانی کے خلاف سنگین الزامات کے تحت ڈپارٹمینٹل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افسر جب کراچی میں تعینات تھے تو ان پر سنگین الزامات عائد ہوئے۔ جس پر پہلے ان کا تبادلہ ہیڈ کوارٹر کیا گیا اور بعد میں ان کو معطل کر دیا گیا۔ ہیڈ کوارٹر نے ان کے پاس موجود 400 کے قریب فائلیں ریڈر برانچ میں جمع کروانے کا حکم دیا ۔ اب ان کے خلاف الزامات پر ڈپارٹمینٹل انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انٹیلی جنس ایجنسی وقار الدین سیّد نے انکوائری جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید