اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی ، وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزارت بحری امور نے تصدیق کی ہے کہ سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ،آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ،کراچی اور گوادر سے آغاز ہوگا،پیر کے روز وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری کی تصدیق کی،سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔