• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ، اپنے نامہ نگار سے ، خبر نگار ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم سے روکے ،’’یومِ استحصال‘‘ کشمیر کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات، 5 اگست 2019، کے چھ برس مکمل ہو رہے ہیں، گزشتہ چھ برسوں میں بھارتی حکام نےجموں و کشمیر کے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ علاقےکے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔
اہم خبریں سے مزید