• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے ۔ بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی ورلڈ چیمپئن شپ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے، انھوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد ندیم کی انجری نئی اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم کی سرجری کیمبرج انگلینڈ میں کی گئی تھی، اور اب ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت ان کی بحالی مکمل ہونے پر مشروط ہے۔ارشد ندیم راوں ماہ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ گئے تھے، ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔

اسپورٹس سے مزید