• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی مشکلات کے سبب پاکستان عالمی ریسلنگ ایونٹس سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیائی ایونٹ میں عدم شرکت کے باعث پاکستانی ریسلنگ ٹیم اگلے ماہ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی،مالی مشکلات کی وجہ سےپاکستان نے رواں سال مارچ میں ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کی تھی، ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کیلئے ایشین ایونٹ میں شرکت لازمی ہے۔ پاکستان فیڈریشن کےسیکریٹری انعام بٹ نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ برس ایشین ریسلنگ مقابلے مس نہ ہوں، فنڈز کی دستیا بی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسپورٹس بورڈ سے بھی کیمپس لگانے کی درخواست کریں گے ۔
اسپورٹس سے مزید