کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈویژن نے میزبان ڈویژن بے نظیر آباد کو 10-0سے شکست دے کر بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈویژن پنک ہاکی چیمپین شپ جیت لی، سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ماہین نے چار ، حمنا ندیم نے تین، مومل نے دو اور عائشہ نے ایک گول اسکور کیا۔ فائنل کے دوران نواب شاہ کی خاتون کھلاڑی مشال بلوچ مرحوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔