• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ سے آج پہلا ٹی 20، پاکستان ویمنز فتح کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیمیں بدھ کو ڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہونگی۔ پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کہتی ہیں کہ ہم نے پاکستان میں اچھی پریکٹس کی ہے ، تیاری کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، پچھلی بار سیریزکا نتیجہ 1-2 تھا، کوشش ہوگی جیتیں اور اسی مومینٹم کو ورلڈکپ میں لے کر جائیں۔ پہلے بھی آئرلینڈ میں کھیل چکے ہیں، کنڈیشن کا اتنا مسئلہ نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایک کھلاڑی بھی میچ کو لے کے جا سکتا ہے، ہمارے پاس بیٹرز، اسپنرز اور پیسرز کے آپشن پورے ہیں۔ جہاں میری ضرورت ہوگی وہیں کھیلنے کی کوشش کروں گی۔ جس طرح سعدیہ اور نشرہ اسپن بولنگ میں سپورٹ کر رہی ہیں تو کافی آسانی ہو جاتی ہے ۔ پاکستان ویمنز ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض، ڈیانابیگ، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ ، منیبہ علی، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبی حسن، وحیدہ اختر اور شوال ذوالفقار شامل ہیں۔ پاکستان ویمنز کا آئرلینڈ کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے۔ اس نے اب تک 19 میں سے 15 میچ جیتے ہیں اور 4 ہارے ہیں۔ پاکستان ویمنز کیلئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں واحد سنچری بھی آئرلینڈ ہی کے خلاف منیبہ علی نے2023 میں کیپ ٹاؤن میں بنائی تھی۔

اسپورٹس سے مزید