کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)ارجنٹائن نے پین امریکن کپ ٹائٹل جیت کراگلے سال ہونے ہالینڈ اور بیلجیم کی میزبانی میں ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں امریکا کو 10-0سے مات دی۔ ورلڈ کپ کیلئے میزبان ملکوں کے علاوہ اسپین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ ایشیا سے ایک ٹیم بھارت میں ایشیا کپ سے کوالیفائی کرے گی۔