• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ سہ فریقی سیریز، پاک افغان شائقین کی نشستیں، داخلی راستے الگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کو الگ انکلوژرز میں بٹھایاجائے گا۔پاک افغان تماشائیوں کیلئے شائقین کے لیے الگ داخلی راستے بھی ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے اور میچ پرامن انداز میں کرانا ہے ۔ ایونٹ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوں گی۔ ماضی میں دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان کرکٹ میچوں کے دوران کشیدگی دکھائی دی تھی۔ افغان تماشائیوں نے میچ ہارنے کے بعد ہنگامہ آرائی کی تھی۔ سہ فریقی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی۔ شائقین کی ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے سخت پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید