• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بیوی قتل کر دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چاکیواڑہ تھانے کی حدود میراں ناکہ کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک خاتون کی گولیاں لگی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا،مقتولہ کی شناخت 40 سالہ بختاور زوجہ نواب کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او ساجد دھاریجو کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نواب نے رات کو سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے،تین گولیاں مقتولہ کو لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کیا ہے ، ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ،مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید