کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن، اور کاروان سالار نے شرکت کی، اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں 6اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر نکالے جانے والے کاروان کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،شرکائے اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت زائرین سمیت عزاداران امام حسین ؑ کے خلاف منفی اقدامات میں سرگرم عمل ہے، ہم اپنی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر کسی قسم کے قدغن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے،،انہوں نے کہا امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کل شام 4 بجے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رہنماوں اور قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔