کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف کو دگنا کر کے پچاس فیصد کردیا ہے اور اس کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے،بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز نہیں آرہا ہے ، اسرائیل اور امریکہ کے مغربی اتحادی ایک ایک کر کے اسرائیلی موقف کے برعکس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں اور اسرائیل پر جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔