کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں انٹرنیٹ سنسرشپ کے معاملے پر ایلون مسک نے مودی حکومت کیخلاف بھارت میں مقدمہ کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے مودی حکومت کے خلاف بھارتی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس نے بھارت کی انٹرنیٹ پالیسی کو غیرآئینی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت ایکس پر ہزاروں پوسٹس ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالتی ہے۔