• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پہلی بار بونی لائٹ خام تیل درآمد کریگا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پہلی بار بونی لائٹ خام تیل درآمد کریگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ستمبر میں 5 لاکھ بیرل درآمد کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (PRL.PSX) ستمبر میں وٹول سے نائیجیریا کے بونی لائٹ کروڈ کا پہلا کارگو درآمد کرے گی، اس اقدام کا مقصد ایشیائی ریفائنرز کا مشرق وسطیٰ کے تیل کے مقابلے میں سستے متبادل کی طرف رخ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق 5 لاکھ بیرل کا ہلکا اور میٹھا کروڈ کا کارگو اس ماہ کے آخر میں لوڈ ہونے کی توقع ہے اور ستمبر کے آخر تک کراچی پہنچ جائے گا۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیونکہ یہ معلومات ابھی تک عوامی نہیں ہوئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید