• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور حلقہ این اے 129 میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں اصل مقابلہ ہوگا

اسلام آباد(محمدصالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) حلقہ 129 لاہور میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں اصل مقابلہ ہوگا۔ لاہور کے حلقہ 129کے سوا تمام ضمنی انتخابات سے تحریک انصاف کے امیدوار وں کو کا غذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت۔کاغذات نامزدگی برقرار رہے تو حماد اظہر مضبوط امیدوار ہونگے انہیں برادری اور ہمدردی کا ووٹ مل سکتا ہے۔تحریک انصاف نے سابق گورنر میاں محمد اظہر مرحوم کے انتقال سے لاہور کے حلقہ این اے 129کے سوا تمام ان حلقوں سے اپنے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت جاری کردی ہے جہاں اس کے ارکان کو سزائیں سنانے اور نا اہل قرار دینے کے باعث ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جنگ /دی نیوز کو پتا چلا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کو تاثر دیا گیا ہے کہ لاہور کی نشست سے تحریک انصاف کا امیدوار ہمدردی کے ووٹ کیوجہ سے کامیاب ہوسکتا ہے جبکہ باقی کسی بھی نشست پرا سکے پاس مضبوط امیدوار موجود نہیں اور نہ ہی کامیابی کے امکانات پائے جاتے ہیں واضح رہے کہ نام نہاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے تحریک انصاف کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ نتائج کو خطر میں لائے بغیر ہر انتخابی مقابلے کےلئے میدان میں اترے تحریک انصاف ، بلوچستان کے قوم پرست پختون رہنما محمود خان اچکزئی کی سرگردگی میں قائم تحریک تحفظ آئین کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید