تل ابیب(جنگ نیوز) بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کردی کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بھارتی صحافی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بھارت کی جانب سے باراک 8 دفاعی نظام کے استعمال کا بھی ذکر کیا جو بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نےبھارت امریکا ٹیرف تنازع پرکہا کہ امریکا بھی یہ بات سمجھتا ہے کہ بھارت اس کا مضبوط شراکت دار ہےاور دونوں مل کر ٹیرف تنازع کا حل نکال سکتے ہیں۔