• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام ضروری ہے، چیف جسٹس

کراچی( خبر ایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، بڑھتے قانونی و تجارتی تقاضوںکے مطابق یہاں جدید عدالتی نظام کی فوری ضرورت ہے۔ہم آہنگی اور اصلاحات پر عملدرآمد کو بہتر بنانے کیلئے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریذیڈنٹ سیکرٹری ضلعی عدلیہ کے ساتھ رابطے کے ادارے کے طور پر کام کریں ۔ضلعی عدلیہ ترجیحی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت کی حامل ، یہ انصاف تک رسائی کے لئے عوام کو انٹرفیس کے بنیادی فورم کے طور پر کام کرتی ہے۔ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ اور عبدالرحمن کورائی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری سہیل مشوری بھی موجود تھے۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے ایڈیشنل ریذیڈنٹ سیکرٹری سہیل احمد مشوری بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید