کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےچیئرمین واپڈا سے کراچی والوں کی مدد کا مطالبہ کر دیا جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس کے دوران میئر نےکہا کہ وہ نئے چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو عہدہ سنبھالنے پر ویلکم کرتے ہیں وہ کراچی کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں اور شہر کے معروضی حالات سے بخوبی واقف ہیں میں ذاتی طور پر ان سے مل کر درخواست کروں گا کہ وہ حب ڈیم سے کراچی کے پانی کے کوٹے میں اضافہ کریں اگر یہ بڑھ جاتا ہے تو اس سے ضلع غربی اورکیماڑی کی عوام کی مشکلات میں کمی ہو گی۔