• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمیسی سے ڈاکو 42 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، شہری 2 گاڑیوں، 21 موٹر سائیکلوں سے محروم

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سری نگر ہائی وے لنک روڈ پر فیصل ٹاؤن کے قریب ہیڈ کانسٹیبل اعجاز احمد سے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ، موبائل ، 11سو روپے اور محکمانہ کا رڈ، موٹرسائیکل کا اصل رجسٹریشن کا رڈ اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ کری روڈ پر فارمیسی سے 3ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 42لاکھ روپے اور والٹ مالیتی 21سوروپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ہکلہ میں 3نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر فیصل محمود وغیرہ سے 50ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ کوہسار کالونی میں عبدالحنان حفیظ سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میلاد چوک کے قریب عبدالرحمان سے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل 125،موبائل، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ اور 29ہزار 400 روپے چھین لئے گئے ،وزیر ٹاؤن میں سمیرا بی بی سے 3موٹرسائیکل سوار 65 ہزار روپے ،طلائی انگوٹھی 2موبائل اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے 11 ہزار چھین کر لے گئے، کری روڈ پر محمد عقیل کے گھر سے سائیکل مالیتی 40ہزار روپے ،ڈھوک کالاخان میں بلال محمود کے کمرے کا تالہ توڑ کر اندر سے 2 موبائل، 50ہزار روپے ، سونا مالیتی 80ہزار روپے،ثمر زار میں طاہر ہ کے گھرسے تالے توڑ کردرہم مالیتی 2لاکھ 30ہزار روپے اور 25 تولے طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار ،4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید