راولپنڈی(جنگ نیوز)راولپنڈی کے رہائشی عماد انور کیانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ قبضہ گروپ سے ہماری آبائی جگہ واگزار کرائی جائے ۔ شہروز علی اسلام اور امجد اسلام نے چکلالہ روڈ پر واقع ہماری آدھا مرلہ سے زائد جگہ ٹی ایم اے کے افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کر کے اس پر غیر قانونی لینٹر ڈال دیا ہے ۔ عماد انور کیانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کو مسمار کرنے کے احکامات صادر فرمائیں جب تک عدالت عالیہ سے اس متنازعہ جگہ کا تفیصلاً کوئی فیصلہ نہ ہو کسی کو بھی اس جگہ پر تعمیرات نہ کرنے کی دی جائے۔ اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔