اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکار کا 320 واں تین روزہ سالانہ عرس جمعہ 8 آگست سے شروع ہو گا۔ ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، جمعرات کو مزار کو غسل دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی نصیر سندھو، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، راجہ سرفراز اکرم، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ ، محمد وسیم ، راجہ شہباز ، ضلعی انتظامیہ اور عقیدتمندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، غسل کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور رکنئ قومی اسمبلی نصیر سندھو و دیگر نے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں چڑھائے،تین روزہ عرس اتوار دس اگست تک جاری رہے گا۔