اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) نادرا کی ملی بھگت سے جعلی شناختی دستاویزات کا انکشاف، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، نادرا کے تین اہلکار محمد خان ، یار محمد خان اور رؤف خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،افغان شہری جان محمد نے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے اپنی فیملی کے پاکستانی CNIC حاصل کیے، ڈپٹی کمشنر مہمند نے ڈومیسائل کو جعلی قرار دے دیا، نادرا نے جعلی شناختی کارڈز پر ایف آئی اے کو شکایت کی اور زیر دفعہ 420، 468، 471، 109 PPC مقدمہ درج کیا گیا ایف آئی آر میں نادرا آرڈیننس، فارنرز ایکٹ، اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔