• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی پائپ لائن چوری کرنے والا گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی ہدایت پر واسا ٹیم نے گزشتہ روز ایک اہم کاروائی کرتے ہو ئے کھنہ پل سے کرال چوک تک واسا راولپنڈی کی مین لائن سے پائپ چرانے والا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق واسا راولپنڈی کی مین لائن سے پائپ چوری کرنے والا محمد عباس اور کباڑیہ ذر سید گزشتہ روز گرفتار کر لۓ گۓ۔ پائپ چوری کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے گلزار قائد ، فیصل کالونی اور منگرال ٹاؤن کی سپلائی متاثر تھی ۔ محمد عباس گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف مقامات سے پائپ چوری کر رہا تھا ۔ شکایت پر ایم ڈی واسا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنھوں نے چور کو رنگے پکڑ لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چور کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید