• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئے

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر اغواء اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا اسے گرفتار کرلیا ، ضلع کوٹلی کا رہائشی ملزم انیق خان آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے کراچی ائرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف گزشتہ ماہ قتل اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا ملزم کو بعد ازاں آزاد کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید