• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز 2025 کے دوران سوالیہ پرچوں کے افشاء (لیک) سے متعلق تفتیشی رپورٹ آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کے دفتر میں پیش کی گئی۔

یہ رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے چیئرمین ایم این اے عظیم الدین زاہد لکھوی، سب کمیٹی کے اراکین ایم این اے سبین غوری اور ایم این اے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پیش کی۔ 

رپورٹ طلبہ، والدین اور ماہرین تعلیم کے شدید خدشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے، جس میں امتحانات کی شفافیت، بین الاقوامی تعلیمی اصولوں کی بالا دستی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات شامل کی گئی ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ نے زور دیا کہ ایسے واقعات صرف امتحانی نظام ہی نہیں، بلکہ قومی وقار اور تعلیمی اداروں پر عوامی اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔ 

اس لیے اس قومی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے تعلیمی نظام کی پاسداری اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید