• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال میں سب سے اہم کردار طبی عملے کا ہوتا ہے کورونا سمیت کوئی جان لیوا وبا ہو طبی عملہ فرنٹ فٹ پر مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہتا ہے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد میں پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر اشفاق صدیقی ، ڈاکٹر مظہر رسول ، ڈاکٹر مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر فواد موجود تھے ۔
ملتان سے مزید