• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر ہر صورت میں اسمگلنگ کے خلاف ہے، محمد جاوید بلوانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر ہر صورت میں اسمگلنگ کے سخت خلاف ہے کیونکہ یہ پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، ایماندار کاروباری حضرات کو کمزور کرتی ہے اور حکومت کے ریونیو کے ذرائع کو ختم کرتی ہے، صدرکے سی سی آئی نے زور دیا کہ اگرچہ کراچی چیمبر اسمگلرز کے خلاف تمام قانونی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے لیکن اس کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ ان حقیقی تاجروں اور کاروباری حضرات کے لئے آواز بلند کرے جن کے قانونی طور پر درآمد شدہ، مقامی طور پر خریدے گئے یا نیلامی کے ذریعے حاصل کردہ مال کو اس قسم کے چھاپوں کے دوران غلط طور پر ضبط کر لیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید