• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا دورہ ثمر آور؛ زاہدان اور کوئٹہ کے درمیان پہلی پرواز

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) ایرانی صدر کا اگست کے شروع میں ہونے والا پاکستان کا دورہ ثمر آور ثابت ہوا ،8 اگست کو ایران ائیر کی پہلی پرواز گزشتہ رات زاہدان اور کوئٹہ کے درمیان کامیابی سے آپریٹ ہوئی۔پرواز نمبر IR-824 (A319) رات 9:15 پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی اور رات 11:30 بجے روانہ ہوئی۔ پرواز میں کل 75 مسافر سوار تھے۔ معزز مہمانوں کو سی آئی پی ڈیپارچر لاؤنج میں خوش آمدید کہا گیا جہاں ایرانی قونصلیٹ کوئٹہ کے قونصلر جنرل، قونصلیٹ کے دیگر اہلکاروں اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے اس موقع پر شرکت کی۔ ایئرپورٹ منیجر کوئٹہ اور چیف سیکیورٹی آفیسر (اے ایس ایف) بھی مسافروں کو رخصت کرنے کے لیے موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید