اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت پانچ سالہ نجکاری پروگرام کےپہلےسال کسی بھی ادارے کی نجکاری نہیں ہوسکی -اگست 2024کے وفاقی کابینہ کےمنظور شدہ شیڈول کے مطابق ایک سال میں 10 اداروں کی نج کاری کی جانی تھی حکومتی پلان کےتحت پہلےمرحلے کےایک سال میں دس اداروں کی نجکاری کا انتخاب کیا گیا ،وفاقی حکومت نے اگست دو ہزار چوبیس میں پانچ سالہ دو ہزارچوبیس تا انتیس کانجکاری پلان منظورکیا تھااوروزارت نجکاری نےتقریباًایک سال قبل چوبیس اداروں کی نجکاری فہرست جاری کی تھی ۔حکومتی 5سالہ نجکاری پروگرام کے تحت24 اداروں کی نجکاری 3 مختلف مراحل میں ہونی ہے-