کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کے وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کے لیے پرعزم ہے، اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نمایاں مالی اور انتظامی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم، پی ایچ ایف کے اندر مالی بدانتظامی اور شفافیت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بعض خبر رساں ادارے کے مطابق ایچ ایف اب تک حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کے استعمال کو ثابت کرنے کے لیے کوئی قابل تصدیق دستاویزات جمع کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ پر و ہاکی لیگ میں ٹیم کی شرکت کا فیصلہ وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے لئے حکومت براہ راست فیڈریشن کو فنڈ دینے کے بجائے پی ایس بی کے اکائونٹ میں دے ، لیگ کا پروگرام فیڈریشن پی ایس بی کو دے جس کے لئے مرحلہ وار فنڈ سے پی ایس بی خود ٹیم کے اخراجات برداشت کرے۔