کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اتوار کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی، 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔آئرلینڈ ویمن نے ہدف آخری گیند پر 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔