• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 220 دنوں میں ٹریفک حادثات نے 547 زندگیاں نگل لیں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں رواں سال کے 220دنوں کے دوران تیز رفتار اور بے احتیاط ڈرائیونگ کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات نے 547زندگیاں نگل لیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 426مرد، 51خواتین اور 70بچے شامل ہیں۔حادثات میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں 278موٹرسائیکل سوار، 180پیدل چلنے والے اور 83دیگر گاڑیوں کے سوار شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بسوں سے پیش آنے والے حادثات میں 25، منی بسوں سے 11، کوچز سے 6، ٹریلرز سے 48، ٹرکوں سے 62، ڈمپرز سے 20، واٹر ٹینکرز سے 44، آئل ٹینکرز سے 6، پک اپ سے 15، جیپ سے 5اور کار سے 62 افراد جاں بحق ہوئے۔موٹرسائیکل رکشہ کی زد میں آکر 12، موٹرسائیکل سے 90 جبکہ نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے 105 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ملیر سب سے زیادہ 174اموات کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد ڈسٹرکٹ کیماڑی و ویسٹ میں 140، سینٹرل میں 76، ایسٹ میں 55، کورنگی میں 52، ساوتھ میں 44 جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں 3 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ناکافی انفورسمنٹ شامل ہیں، اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید