• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، ایک سو لیٹر سے زائد شراب اور ایک کلو ہیروئن برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،جلیل آباد پولیس نے ملزمان عامر سہیل اور کامران سے20، 20لیٹر ، مظفر آباد پولیس نے ملزم رمضان سے 5لیٹر ، ممتاز آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 5لیٹرشراب، الپہ پولیس نے ملزم عمران سے 1060گرام ہیروئن، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم بلال سے 10لیٹر ، ملزم عادل سے 10لیٹر، ملزم ارشد سے 20لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سجاد حسین سے 1100گرام ہیروئن، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ثقلین سے 15لیٹر، ملزم اسلم سے 15لیٹر شراب اور ملزم شہزاد سے 18لیٹر شراب برآمد کرلی، کینٹ پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرکے طلائی بالیاں اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کی اطلاع پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ،پولیس نے مختلف واقعات میں دو خواتین مردہ حالت میں پائی جانے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،پولیس نے پنجاب لائیو سٹاک کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ویمن پولیس نے دوشیزہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ممتاز آباد پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، صدر شجاع آباد پولیس نے نہری پانی چوری کرنے اور زرعی رقبہ کو غیر قانونی طریقے سے آبپاشی کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 1نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بیٹی اور بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں سنگدل باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور سکیورٹی گارڈ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد اور چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید