• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 28 سو سے زائد ڈسٹ بن رکھنے کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مثالی صفائی کیلئے نئے ڈسٹ بن کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے شجاع آباد روڈ پر نئے ڈسٹ بن کی تنصیب کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق اور تاجر و سول برادری بھی تقریب میں شریک ہوئی۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ جدید سسٹم کے حامل ڈسٹ بن سے عملہ صفائی روزانہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کرے گا جبکہ ضلع ملتان میں 28سو سے زائد ڈسٹ بن رکھنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید