• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی مہم سے 8.5 لاکھ ایکڑ رقبے پر اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا،سیکرٹری زراعت

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ صوبہ میں روئی کی 55 لاکھ سے زائد گانٹھوں کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں،رواں سیزن میں پنجاب میں کل 32 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کرائی گئی جب کہ خصوصی مہم کے ذریعے ساڑھے 8 لاکھ ایکڑ رقبہ پر اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ کپاس کی فصل بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، چیئرمین نیشنل سیڈ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر آصف علی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،سیکرٹری زراعت کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق کپاس کی موجودہ صورتحال نہایت تسلی بخش ہے،کپاس کی نگہداشت کے اس اہم مرحلے کے دوران کاشت کاروں کی رہنمائی میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔
ملتان سے مزید