• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزاماتمیں 33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ بستی ملوک کے علاقے میں جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان خادم حسین کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں عبدالمالک سے دو ڈاکو ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں اکرام خان سے دو ڈاکواڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں محسن کا موبائل چھن گیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں طاہر شفیق سے نامعلوم ملزمان موبائل فون اور اٹھارہ ہزار چھین کر لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نوید علی سے ڈاکو 5لاکھ روپے اور موبائل چھین کر فرار، شاہ زیب سے جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے جب کہ کینٹ کے علاقے میں جنید کا موبائل فون، چہلیک کے علاقے میں ساجد نواز کا موبائل فون، احمد رضا کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے میں عبدالوسیم کا کمپیوٹر اور گرینڈر مشین وغیرہ، شہزاد کا میٹر بجلی،جواد جمال کا موبائل فون، ممتاز آباد کے علاقے میں شہباز کی موٹرسائیکل، شہباز احمد کا موبائل فون، گلگشت کے علاقے میں ممتاز کے دس تولہ زیورات، پروین کا سامان، بی زیڈ کے علاقے میں آصف کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں منظور کے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات، راشد کی موٹرسائیکل،صدر کے علاقے میں شازیہ کا موبائل فون، عدنان کی نقدی و گھریلوسامان مالیت اڑھائی لاکھ روپے، الپہ کے علاقے میں عرفان کا گھریلوسامان، نیوملتان کے علاقے میں محمد حسین کا موبائل فون، ممتاز حسین کا سوئی گیس میٹر، شاہ رکن عالم کے علاقے میں حافظ علی حمزہ کا موبائل فون، دولت گیٹ کے علاقے میں ندیم کے پانچ ہزار روپے، لوہاری گیٹ کے علاقے میں فرحان حسین کا موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید