• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں پاکستانی تاجر نوید انور کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ،عثمان شوکت سے ملاقات

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) امریکہ میں معروف پاکستانی بزنس مین نوید انور نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر چیمبر عثمان شوکت اور چیمبر کے دیگر عہدیدران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی کاروباری سرگرمیوں اور مصنوعات کے امریکہ میں فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور راولپنڈی چیمبر کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ پاکستان باور امریکہ کی بزنس کیمونٹی میں تجارتی رابطوں اور معلومات کے تبادلے اور اس سے مستفید ہونے کی راہ ہموار ہوسکے ۔ ملاقات میں صدر چیمبر اور نوید انور نے درمیان حالیہ امریکی ٹیرف کے نفاذ اور اسکے مختلف پہلوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں طے پایا ہے کہ شکاگو امریکہ میں ہونے والی کا نفرنس میں پاکستانی تجارتی وفد شرکت کرے گا اور کاروباری کانفرنس منعقد کرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے تجارتی تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ صدر چیمبر نے امریکہ سے آنے والے معروف پاکستانی بزنس مین نوید انور کی پاکستان سے وابستگی اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ راولپنڈی چیمبر اس حوالے سے انکے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید