• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش کالج مری کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس صدارت ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )آغوش کالج مری کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان و چیئرمین سی ایم سی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کی۔اجلاس میں ادارے کے تعلیمی، مالیاتی اور تعمیراتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ادارے کی کارکردگی اور انفراسٹرکچر میں مسلسل بہتری اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آغوش کالج مری میں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ایک بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا، اور جدید سہولیات سے آراستہ کیمپس کی تعمیر و ترقی کو جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید