کراچی (اسٹاف رپورٹر)مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کا جھنڈا ہے تو ہم ہیں اپنے گھروں، پارکوں،گاڑیوں پر جھنڈا لگائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےفرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے، مئیر کراچی نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہئے، فوجی میدان ہو، یا سفارتی میدان یا میڈیا کا میدان ہر جگہ مودی کو چاروں شانے چتِ کیا ہے، پاکستان نے ہمارے لئے بہت کچھ کر لیا اب وقت ہے کہ ہم اس ملک کے لئے کچھ کریں، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر عہد کریں کہ ملک کی خدمت کریں گے، ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے،علاوہ ازیں ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں 11 سے 13 اگست تک شاہراہِ قائدین پر ایک خوبصورت پکچر گیلری سجائی جائے گی، جس میں پاکستان کے ہیروز اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اس کے علاوہ پرچم کشائی، ملی نغمے، فائر ورکس اور جشن آزادی سے متعلق سرگرمیاں بھی ہو ں گی ۔