کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمان جمہوریت کی مضبوط بنیاد اور پاکستان کے کروڑوں عوام کی حقیقی آواز ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم اور تمام رکن پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 78 سال قبل وجود میں آنے والا یہ ادارہ عوام کے حقوق اور آئین کا ضامن ہے، جس نے ملک کی سیاسی، سماجی اور آئینی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے پارلیمان کی مضبوطی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی ہے،دریں اثناء ناصر حسین شاہ نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آٹھویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ انسانیت سے بے لوث محبت اور قربانی کی علامت تھیں۔