کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی تقریبات کراچی سمیت اندرون سندھ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں، سعودآباد چورنگی پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، حق پرست رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق، رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، رکن سندھ اسمبلی سید شارق جمال، رکن سی او سی سید نئیر رضا، وسیم احمد، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا، اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، لیاقت آباد ٹاؤن میں ایم این اے احمد سلیم صدیقی، رُکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، ایم پی اے افتخار عالم، ایم پی اے معاز محبوب، اراکین سی او سی، ٹاؤن و یوسی ذمہ داران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ایام آزادی کی مناسبت سے اندرون سندھ میرپور خاص نواب شاہ سمیت مختلف شہروں اور اضلاع میں بھی بعنوان معرکہ حق شان دار تقریبات میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔