کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن کی ہلاکت دل خراش واقعہ ہے، ستم ظریفی یہ کہ تواتر سے ہونے والے حادثات کے باوجود سندھ حکومت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ارادی طور پر ناکام ہے، ڈمپر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور ہیوی ٹریفک ڈرائیورز کی غفلت سے شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ ایم کیو ایم ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حادثات روکنے کیلئے ڈمپرز پر کڑی پابندیاں اور سخت لائسنسنگ سسٹم نافذ اور حادثات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے۔