کراچی (اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کامقدمہ گرفتارڈمپر ڈرائیور کےخلاف درج کرلیا گیا مقدمہ قتل خطاء کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا،تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانہ کی حدودراشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان بہن بھائیوں کی ہلاکت اور والد کے زخمی ہونے کامقدمہ جاں بحق ہونے والوں کے چچا محمد آصف کی مدعیت میں قتل خطاء کی دفعہ کے تحت گرفتارڈمپرڈرائیور فردوس خان کے خلاف درج کرلیا گیا۔