• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر، سپریم کورٹ فیصلوں کی روشنی میں 2005ء کا افسر کی مستقلی کا فیصلہ واپس

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر )نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی اور کمیٹی کی سفارشات پر پی ایس ٹی سی کوئٹہ میں تعینات ڈائریکٹر انجینئر سیف الاسلام کی پی سی ایس آئی آر میں مستقلی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے انہیں اپنے اصل محکمے (پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ) میں واپس بھیج دیا ،پی سی ایس آئی آر کی طرف سے جاری آفس آرڈر کے مطابق انجینئر سیف الاسلام کی خدمات بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خصدار سے ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئی تھیں ، 28دسمبر 2005کو پی سی ایس آئی آر میں گریڈ 19میں بطور پرنسپل انجینئرنگ مستقل (ضم)کر دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید