• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران منظور آباد کے نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری ، اشرف پہلوان انصاری نائب صدر ملتان بھی نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام منظور آباد میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران صدر ملتان شہروجنوبی پنجاب عارف فصیح اللہ تھے جنہوں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور نو منتخب صدر اشرف پہلوان انصاری کو آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر کا نائب صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا، عہدیداران میں صدر اشرف پہلوان انصاری، جنرل سیکرٹری رانا راشد، سینئر نائب صدر محمد طارق شریف، سرپرست اعلیٰ عبد الستار انصاری، گروپ لیڈر عباس انصاری، چیئرمین محمد رفیق بٹ، نائب صدر خادم حسین انصاری، نائب صدر عبدالستار سندھو، نائب صدر شہباز انصاری، جوائنٹ سیکرٹری باؤ ندیم، انفارمیشن سیکرٹری احسن اختر انصاری، ایڈیشنل سیکرٹری محمد قاسم، اور فنانس سیکرٹری وسیم جمال شعیب اشرف انصاری شامل ہیں۔تقریب میں عبیداللہ ، صبغت اللہ ، وہاج قریشی، چوہدری عثمان جٹ، عزیز خان، شوکت بلوچ، امجد بھولا، شاہد غفاری، چوہدری غلام رسول گجر، رانا واجد علی، زبیر کھوکھر، علی رضا انصاری، فیصل قریشی، نعیم انصاری، منیب اور ظفر پہوڑ سمیت درجنوں تاجر رہنما موجود تھے، اس موقع پر عارف فصیح اللہ نے نو منتخب صدر اشرف پہلوان انصاری کو آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر کا نائب صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
ملتان سے مزید