• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارٹی ملتان کا مرکزی دفتر آئندہ ہفتے آپریشنل ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارٹی ملتان ڈویژن کا مرکزی دفتر آئندہ ہفتے میں آپریشنل ہوگا۔سٹاف میں سارجنٹ، سینئر سارجنٹ ، انفورسمنٹ انسپکٹر سمیت دیگر ملازمین کی ڈیپوٹیشن کا عمل مکمل کر لیاگیاہے، بتایا گیا ہے کہ جلد ہی اراضی سنٹر کے قریب بنائے جانیوالے مرکزی دفتر میں فرنیچر سمیت گاڑیاں اور دیگر سامان آئندہ ہفتے ملتان پہنچے گا۔ پیرا میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور ایم ڈی اے کے ساتھ ملکر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے گا۔
ملتان سے مزید