• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اہم سرکاری اداروں کی بندش جاری ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں بتایا گیا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی و ٹیکنالوجی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اداروں کی بندش کے بعد تمام فنکشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو منتقل کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید